The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

امن عامہ برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،کمشنر ڈیرہ ڈویژن

40

منگل ستمبر
20:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخونزادہ نے کہا ہے کہ امن عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر کے جرگہ ہال میں امن عامہ سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ، ٹانک، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈیرہ، سیکرٹری ٹو کمشنر، سپرنٹنڈنٹ جیل، پاک آرمی و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ نے کہا کہ امن عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے محرم الحرام کے دوران انتظامات اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں سیکورٹی اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چونکہ چہلم بھی قریب ہے لہذا بروقت انتظامات کیے جائیں تاکہ عاشورہ محرم کی طرح چہلم کے پرامن انعقاد کو بھی یقینی بنایا جا سکے کیونکہ شرپسند عناصر ایسے مواقع کی تلاش میں رہتے ہیں کہ کہیں سے کوئی چنگاری پھوٹے تاہم تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہتے ہوئے ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کسی قسم کا نا خوشگوار واقع پیش نہ آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے امن کو بنیادی حیثیت حاصل ہے لہذا اس سلسلے میں کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈویژن بھر میں اہم مقامات اور عمارات کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جائیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ رواں انسداد پولیو مہم کے دوران بھی انسداد پولیو کی ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے خاطر خواہ انتظامات کیے جائیں تاکہ ٹیموں کو فرائض کی بجا آوری میں کسی قسم کی دشواری یا رکاوٹ کا سامنا نہ ہو۔ اجلاس کے اختتام پر حال ہی میں شہید ہونے والے سی ٹی ڈی ، پاک آرمی کے جوانوں اور امن کے قیام کے حوالے سے خدمات کے نتیجے میں چوہدری محمد حنیف پیپا(مرحوم)کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More