The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

امن ترقی پارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کردیا … حکومت تاریخ ساز مہنگائی، ریکارڈ ساز قرضوں اور بد ترین گورننس میں انفرادیت پا چکی ہے ‘ محمد فائق … مزید

13

حکومت تاریخ ساز مہنگائی، ریکارڈ ساز قرضوں اور بد ترین گورننس میں انفرادیت پا چکی ہے ‘ محمد فائق شاہ

بدھ ستمبر
18:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے پہلے ہی عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور اب مزید بم گرائے جا رہے ہیں، کبھی گیس اور کبھی بجلی کے جھٹکوں سے عوام سے زندگی چھینی جا رہی ہے، حکومت تاریخ ساز مہنگائی، ریکارڈ ساز قرضوں اور بد ترین گورننس میں انفرادیت پا چکی ہے جبکہ روٹی کا نوالہ چھیننے کے لئے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کس بنیاد پر بجلی، گیس، اور دیگر اشیاء مہنگی کی جا رہی ہیں، آئی ایم ایف کے آگے مکمل گھٹنے ٹیک دینے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت، جمہوریت، اپوزیشن اور ادارے عوام کے لئے ہوتے ہیں تمام جماعتوں نے ذاتی خواہشات اور مفادات کو ترجیح بنا لیا ہے ۔ قانون اور آئین بس ایک تحریر بن کر رہ گیا ہے ۔ سب ادارے مل کر ایک روڈ میپ دیں تاکہ اس کو ترقی کا ذریعہ بنایا جائے، امن ترقی پارٹی نے جامع ترقی، خوشحالی کے لئے عملی خاکہ بنا رکھا ہے جس کے نفاذ سے عوام کے مسائل کا حل عوام کے پاس ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More