The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

امریکی محکمہ خارجہ نے چین کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کردی

8

منگل ستمبر
11:15

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کی سہولت کے لیے چین کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کردی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ اس نے گزشتہ روز چین کے لیے اپنی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کرتے ہوئے سفری پابندیوں میں نرمی کر دی جس کا مقصد چین یا ہانگ کانگ جانے کے خواہشمند امریکی شہریوں کے لیے آسانیاں اور سہولت فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث چین کے سفر پر 4 درجے کی پابندی عائد کی گئی تھی یعنی امریکی شہریوں کوچین کا سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی گئی تاہم اب چین میں کوویڈ ۔ 19 کی صورت حال میں بہتری کے بعداس میں ایک درجے تک نرمی کرتے ہوئے 3 درجے میں تبدیل کر دیا گیا ہے یعنی چین کا دوبارہ سفر کیا جاسکتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ اور متعدی امراض سے بچائو کے مرکز (سی ڈی سی) نے کورونا وائرس کے باعث اپنے شہریوں کو بین الاقوامی ممالک کا سفر کرنے پر پابندی عائد کی تھی لیکن امریکی حکومت نے پیر کو چین، یورپ اور برازیل سے آنے والوں پر سفری پابندیوں میں نرمی کر دی اور یہی نہیں ان کے لیے متعین کیے گئے 15مخصوص ایئرپورٹس کی ضرورت اور مسافروں کی سکریننگ کی شرط بھی ختم کر دی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More