The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

امریکی دوا ساز کمپنی فائزرنومبر کے اواخر میں کورونا ویکسین کی منظوری کے لیے درخواست دے سکتی ہے

15

اتوار اکتوبر
11:10

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : امریکی ادوا ساز کمپنی فائزر کا کہنا ہے کہ امکانی طور پر وہ جلد سے جلد نومبر کے اواخر میں ایک کورونا وائرس ویکسین کی امریکا میں ہنگامی دستیابی کی منظوری کے لیے درخواست دے گی۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ کمپنی جرمن شراکتدار بائیونٹک کمپنی کے اشتراک سے زیرِ تیاری ایک ویکسین کی حتمی تیسرے مرحلے میں آزمائش کر رہی ہے۔چیئرمین اور سی ای او البرٹ بورلا نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ فائزر، عوامی استعمال کی اجازت مانگنے کے لیے درکار تین کلیدی شرائط پوری کر لینے کا ہدف رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسین کا محفوظ اور مؤثر ہونا ضروری ہے اور اسکی تیاری مستقل بنیادوں پر اعلیٰ ترین معیارات کے تحت ہونی لازمی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فائزر اکتوبر کے اختتام تک جان سکتی ہے کہ آیا ویکسین مؤثر ہے اور یہ کہ اسکے محفوظ ہونے سے متعلق درکار تفصیلات، وہ امکانی طور پر نومبر کے تیسرے ہفتے تک حاصل کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حفاظتی معیارات مکمل کر لینے کے فوراً بعد کمپنی، امریکی خوراک اور ادویات انتظامیہ کو اسکی ہنگامی منظوری کے لیے درخواست دے گی۔ واضح رہے کہ دنیا میں تیاری کے مراحل طے کرنے والی ویکسینوں میں فائزر کی ویکسین صف اول میں ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More