The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،حادثے میں دوافراد ہلاک … بق طیارہ جائے حادثہ کے قریب واقع ائیر پورٹ سے اڑا اور ٹیکساس کے شہر برین ہیم کی طرف عازمِ سفر تھا،حکام

14

بق طیارہ جائے حادثہ کے قریب واقع ائیر پورٹ سے اڑا اور ٹیکساس کے شہر برین ہیم کی طرف عازمِ سفر تھا،حکام

اتوار اکتوبر
16:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) امریکہ میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے کے نتیجے میںدوافراد ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کی ریاست لوئزیانا میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے کے نتیجے میں دوافراد ہلاک ہو گئے ۔لوئزیانا کے علاقے ٹیریبون پیریش میں ایک چھوٹا طیارہ ہیٹک جھیل کے جوارمیں گِر گیا۔

(جاری ہے)

پولیس اور امدادی ٹیموں کی کاروائیوں کے نتیجے میں طیارے سے 2 لاشیں نکالی گئیں۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔قومی رسل و رسائل سلامتی کمیٹی کے ترجمان پیٹر نڈسن کے مطابق طیارہ جائے حادثہ کے قریب واقع ائیر پورٹ سے اڑا اور ٹیکساس کے شہر برین ہیم کی طرف عازمِ سفر تھا۔امریکہ محکمہ برائے وفاقی ایوی ایشن نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کروائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More