The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

امریکہ میں انتخابات سے قبل ووٹنگ میں تیزی

27

ہفتہ اکتوبر
15:55

امریکہ میں انتخابات سے قبل ووٹنگ میں تیزی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : امریکہ میں اگلے ماہ ہونے والے انتخابات سے قبل ووٹنگ میں تیزی آنیکے باعث ووٹنگ کے لیے مقررہ مقامات پر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں نظر ا?نے لگی ہیں جس سے انتخابی گہما گہمی میں اضافہ ہو گیا ہے۔امریکہ میں تین نومبر کو الیکشن ڈے سے قبل بھی ووٹرز مقررہ مقامات پر جا کر اپنا ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اٹلانٹا میں ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے لیے قطار میں کھڑے نظر آئے۔نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں بھی قبل از انتخابات ووٹنگ جاری ہیجہاں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے نشان لگائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال کورونا وبا کے باعث امریکہ میں انتخابات سے قبل ووٹنگ اور ڈاک کے ذریعے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے رٴْحجان میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More