The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

امریکا کی طرف سے چینی مصنوعات پر اضافی محصولات غیر قانونی ہے،عالمی ادارہ تجارت

4

بدھ ستمبر
14:43

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) عالمی تجارتی تنظیم ڈبلیو ٹی او نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں امریکا کی طرف سے چین کی بعض مصنوعات پر اضافی ٹیکس یا محصولات عائد کرنے کا عمل غیر قانونی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ٹی اونے ایک بیان میں کہاکہ چین کی مصنوعات پر 200 ارب ڈالر کے حجم کا اضافی ٹیکس، جس کا فیصلہ 2018 میں کیا گیا تھا، عالمی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

مزید برآں واشنگٹن نے مناسب طور پر اس کی وضاحت نہیں کی کہ اس نے چین سے درآمد ہونے والی بعض مصنوعات کو ملک میں داخل ہونے سے کیوں روک دیا ۔ امریکی حکومت نے چینی مصنوعات پر پابندی کی وجہ یہ بتائی تھی کہ یہ مصنوعات چین کے علاقے سنکیانگ میں جبری مشقت کے ذریعے تیار کی گئی ہیں اور یہ کہ چین کا یہ اقدام غلامی کی جدید شکل ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More