The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

امریکا میں مچھروں کے جان لیوا وار،درجنوں مویشی ہلاک ہوگئے … اڑنے والے کیڑے جھنڈ کی شکل میں جانورں پر حملہ کررہے ہیں،مویشی پال شہری

11

اڑنے والے کیڑے جھنڈ کی شکل میں جانورں پر حملہ کررہے ہیں،مویشی پال شہری

منگل ستمبر
14:37

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) امریکی ریاست لوسیانا میں مچھروں نے اپنے زہریلے وار سے درجنوں مویشیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست لوسیانا میں سمندری طوفان کے بعد جان لیوا مچھروں نے حملے شروع کردیے جس کے نتیجے میں اب تک درجنوں جانور ہلاک ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

لیورا نامی سمندری طوفان کی تباہی کے فورا بعد ریاست میں جان لیوا مچھروں کا چیلنج کھڑا ہوچکا ہے، لویسانا کے جنوبی حصے میں اب تک متعدد مویشی مارے جاچکے ہیں۔

مذکورہ ریاست میں 27 اگست کو طوفان نے نظام زندگی شدید متاثر کیا تھا اور اب کسانوں کے لیے اپنے جانوروں کی حفاظت ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے، ہلاک ہونے والوں میں گھوڑے، ہرن اور گائے شامل ہیں۔مویشی پالنے والے ایک شہری کا کہنا تھا کہ مچھروں کے جھنڈ نے میری بیل کو ڈنگ مار کر ہلاک کردیا۔اڑنے والے کیڑے جھنڈ کی شکل میں جانورں پر حملہ کررہے ہیں، مچھروں کی جانب سے خون چوسنے کے باعث مویشیوں کی کھالوں پر گہرے نشانات پڑ جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More