The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

امریکا میں آندھی اور طوفان، لاکھوں افراد بجلی سے محروم … بعض مقامات پر پانی جمع، آندھی کے سبب درخت اکھڑ گئے ، ٹریفک کی روانی بھی متاثر

6

بعض مقامات پر پانی جمع، آندھی کے سبب درخت اکھڑ گئے ، ٹریفک کی روانی بھی متاثر

جمعرات ستمبر
12:12

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) امریکا کی ریاستوں فلوریڈا اور الباما میں آندھی اور طوفان کے سبب 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے ، بعض مقامات پر پانچ، پانچ فٹ پانی کھڑا ہونے کے سبب لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق طوفان سیلی نے امریکا کی ریاست فلوریڈا اور الباما کے کئی علاقوں میں لوگوں کو متاثر کیا ۔

(جاری ہے)

پنساکولا میں بعض مقامات پر پانی کئی فٹ تک کھڑا ہے جہاں ایک پل کو بھی نقصان پہنچایا ۔الباما میں ایک سو تیس کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی آندھی کے سبب درخت اکھڑ گئے اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کے سبب ٹریفک کے بھی مسائل سامنے آرہے ہیں۔فلوریڈا میں سوا دو لاکھ اور الباما میں پونے تین لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔ اس سے پہلے ریاست مسی سپی کے کئی علاقوں کو بھی طوفان کا سامنا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More