The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

امریکا: بچوں اور نوجوانوں میں خودکشی کا رجحان بڑھ گیا … کورونا وباء کے دوران عائد پابندیوں کے نتیجے میں ذہنی صحت سے متعلق مسائل تین گنا بڑھنے کا خدشہ

6

کورونا وباء کے دوران عائد پابندیوں کے نتیجے میں ذہنی صحت سے متعلق مسائل تین گنا بڑھنے کا خدشہ

منگل ستمبر
20:44

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) امریکا میں 10 سال کے دوران 10 سے 24 سال کی عمر کے بچوں اور جوانوں میں خودکشی کے رجحان میں 57 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ کورونا وبائ کے دوران عائد پابندیوں کے نتجیے میں ذہنی صحت سے متعلق مسائل تین گنا بڑھ سکتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خودکشی کے رجحان سے متعلق امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) کے اعداد و شمار دل دہلادینے والے ہیں۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 2007 سے 2018 کے دوران 10سے 24 کی عمر کے افراد میں خود کشی کی شرح 57 فیصد تک بڑھی۔اعداد و شمار کے ذریعے بتایا گیا کہ اس دوران صرف 2016ئ سے 2018 کے دوران میں خودکشی کے رجحان میں 47 فیصد تک گراوٹ دیکھنے میں آئی۔رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ 2018ئ میں 10سے 24 اور 15سی35 سال کی عمر کے افراد میں موت کی دوسری بڑی وجہ خودکشی تھی۔

(جاری ہے)

ماہرین نے اعداد و شمار اور کورونا وائرس سے پیدا حالیہ صورتحال کے تناظر میں خودکشی کے رجحان میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔ماہرین نے کہا کہ اگر کورونا وائراس کے پھیلاوکو کم کرنے کیلیے بچوں کو اسکول بھیجنے کے بجائے گھر پر ہی رہنے کا پابند بنایا گیا تو ذہنی صحت سے متعلق مسائل میں کئی گنا تک اضافہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں کے باعث بچوں اور نوجوانوں کی سماجی زندگی سمٹ گئی ہے اور وہ تنہائی کا شکار ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے ذہبی تناو? میں اضافے سمیت دیگر دماغی امراض میں کئی گنا اضافہ ہورہا ہے۔سی ڈی سی کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 10 سے 24 سال کی عمر کے افراد میں خودکشی کرنے کا رجحان کم ا?بادی والی ریاستوں جیسے الاسکا، مونٹانا، نیو میکسیکو و دیگر میں زیادہ ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیا کہ امیر اور زیادہ ا?بادی والی شمالی ریاستوں میں اس عمر میں خودکشی کا رجحان انتہائی کم ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More