The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

امریکا، سمندری طوفان سیلی جنوبی ریاستوں کے ساحلوں کی طرف بڑھنے لگا

5

منگل ستمبر
14:00

امریکا، سمندری طوفان سیلی جنوبی ریاستوں کے ساحلوں کی طرف بڑھنے لگا
میامی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) سمندری طوفان سیلی میں شدت آنے کے بعد اب جنوبی امریکی ریاستوں الاباما ، لوزیانا اور مسیسیپی کے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی سمندری طوفان کے مرکز ’’این ایچ سی‘‘ نے بتایا کہ خلیجی میکسیکو میں سمندری طوفان کے باعث تقریبا 100 میل (160 کلو میٹر) فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں، یہ طوفان ریاست مسیسیپی کے شہر بلسوکے جنوب مشرق میں 145 میل کے فاصلے پر واقع تھا جو 6 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب شمال مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے اور توقع ہے کہ یہ طوفان منگل کے بعد یا بدھ کے اوائل میں سمدری ساحلوں پر پہنچ جائے گا۔

این ایچ سی نے پیش گوئی کی ہے کہ سیلی طوفان ساحل سمندر کی طرف بڑھنے کے بعد خطرناک سمندری طوفان کی صورت اختیار کر لے گا۔ رپورٹ کے مطابق لوزیانا کے گورنر جان بیل ایڈورڈزنے اپنے ایک ٹویٹ میں رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور محفوظ رہیں۔ الباما اور مسیسیپی کے گورنرز نے طوفان سے قبل ہی ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا ہے۔ مسیسیپی کے گورنر ٹیٹ ریفس نے کہا کہ توقع ہے کہ سمندری طوفان سیلی بدھ کو بلوسی کے ساحلوں کے آس پاس ٹکرائے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More