The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

امرودکے کاشتکاروں کو پودوں کی دیکھ بھال کی ہدایت

7

منگل ستمبر
15:59

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) محکمہ زراعت کی طرف سے امرودکے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پودوں کی مناسب دیکھ بھال اور پودوں کو نقصان رساں کیڑے وبیماریوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی اقدامات کریں۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ موسم برسات میں امرودکی گرمیوں کی فصل پر پھل کی مکھی سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یہ مکھی پھل کے اندر اپنا ڈنگ داخل کرکے انڈے دیتی ہے جن سے چھوٹی چھوٹی سنڈیاں پیدا ہوکر گودے کو کھانا شرو ع کردیتی ہیں اورپھل گڑسڑجاتاہے۔انہوں نے امرودکے باغبانوں کو ہدایت کی کہ وہ ابتدائی علامات ظاہرہوتے ہی فوری طورپر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے تدارکی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ انہیں کسی مالی نقصان یا پریشانی کا سامنانہ کرناپڑے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More