The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اماراتی حکومت کی جانب سے اسرائیلی شہر تل ابیب میں ابوظہبی انویسٹمنٹ آفس کی شاخ کھولنے کا اعلان … پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارات سے باہر کسی ملک میں اس ادارے کی کوئی شاخ کھولی … مزید

10


Live Updates

پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارات سے باہر کسی ملک میں اس ادارے کی کوئی شاخ کھولی جائے گی

muhammad ali محمد علی
جمعرات ستمبر
01:21

اماراتی حکومت کی جانب سے اسرائیلی شہر تل ابیب میں ابوظہبی انویسٹمنٹ ..
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2020ء) اماراتی حکومت کی جانب سے اسرائیلی شہر تل ابیب میں ابوظہبی انویسٹمنٹ آفس کی شاخ کھولنے کا اعلان، پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارات سے باہر کسی ملک میں اس ادارے کی کوئی شاخ کھولی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے ابوظہبی انویسٹمنٹ آفس کا نیٹ ورک بیرون ملک تک پھیلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بدھ کے روز ابوظہبی میڈیا آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ابوظہبی انویسٹمنٹ آفس کا نیٹ ورک بیرون ملک پھیلانے کیلئے تل ابیب کو سب سے پہلی منزل کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ بیرون ملک ابوظہبی انویسٹمنٹ آفس کی پہلی شاخ اسرائیل کے اہم ترین شہر تل ابیب میں قائم کی جائے گی۔ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گزشتہ روز امن معاہدے پر ہوئے دستخط کے بعد یہ پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ 2 ہفتے قبل بھی اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے تجارتی وفود کے درمیان ہوئی ملاقات میں بھی تجارتی تعاون کے حوالے سے اتفاق طے پایا تھا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے گزشتہ ماہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ دونوں ممالک کے سیاحوں کو آمد و رفت کی اجازت ہوگی، سرمایہ کار ایک دوسرے کے ملک میں سرمایہ کاری کر سکیں گے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں بھی چلیں گی۔ اماراتی حکام کا موقف ہے کہ امن معاہدے کی بدولت اسرائیل کو فلسطین کی مزید زمین پر مزید قبضے سے روکا جا سکے گا۔ جبکہ خطے میں امن کے قیام کیلئے دو ریاستی حل کے مطالبے پر آج بھی قائم ہیں۔



متحدہ عرب امارات،اسرائیل امن معاہدہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More