The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

الیکشن کمیشن نے ضلع چکوال کی پانچ تحصیل کونسلز، چھ میونسپل کمیٹیوں اور ٹائون کمیٹی ڈھڈیال میں ابتدائی حلقہ بندیاںمکمل کرلئے … دو ہزار سے کم آبادی والے گائوںمیں دو جنرل … مزید

13

دو ہزار سے کم آبادی والے گائوںمیں دو جنرل کونسلر، ایک خاتون کونسلر اور ایک اقلیتی کونسلر ہوگا

بدھ ستمبر
20:45

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 16 ستمبر2020ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع چکوال کی پانچ تحصیل کونسلز، چھ میونسپل کمیٹیوں اور ٹائون کمیٹی ڈھڈیال میں ابتدائی حلقہ بندیاںمکمل کرلی ہیں جو18ستمبرکو مختلف مقامات پر آویزاں کی جائیں گی۔ دو ہزار سے کم آبادی والے گائوںمیں دو جنرل کونسلر، ایک خاتون کونسلر اور ایک اقلیتی کونسلر ہوگا۔ دو سے آٹھ ہزار آبادی والے گائوں میں تین کونسلر، ایک خاتون کونسلر اور ایک اقلیتی کونسلر ہوگا۔ آٹھ سے پندرہ ہزار آبادی کے گائوں میں چار کونسلر، ایک خاتون کونسلر اور ایک اقلیتی کونسلر ہوگا۔ جبکہ پندرہ سی25ہزار افراد کی آبادی کے گائوں میں پانچ جنرل کونسلر ،دو خواتین کونسلر اور ایک اقلیتی کونسلر ہوگا۔ نیبر ہڈ کونسل بھی اسی فارمولے کے تحت قائم کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ویلج اور نیبرہڈ کونسل کے امیدوار کی عمر25سال ہوگی البتہ تعلیم کی کوئی شرط نہیںہوگی۔ ویلج اور نیبرہڈ کونسل کا الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر ہوگا۔ ویلج اور نیبر ہڈ کونسل میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والا امیدوار موضع کا ناظم ہوگا۔ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز چھ اکتوبر تک دائر کی جا سکیں گی جن پر سماعت22اکتوبر تک مکمل کرنے کے بعد26اکتوبر تک حتمی حلقہ بندیاں جاری کردی جائیںگی، جس کے بعد انتخابی شیڈول کا اعلان ہوگا جو کہ دسمبرمیں کرائے جانے کا امکان ہے۔تحصیل کونسل، میونسپل کمیٹیوں، میونسپل کارپوریشن اور ٹائون کمیٹیوںکے انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونگے جو جنوری میں کرائے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More