The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

الہ آباد ‘ قطرے پلانے کے بہانے دو نامعلوم عورتیں چھ دن کی بچی کواغواء کرکے لے گئیں

17

منگل ستمبر
19:18

الہ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) الہ آباد کے نواح بھاگیوال سے چھ دن کی معصوم بچی کو قطرے پلانے کے بہانے دو نامعلوم عورتیں اغواء کرکے لے گئیں پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواحی گائوں بھاگیوال کے رہائشی محمد عباس خاں کی چھ دن کی معصوم بچی کو دو نامعلوم عورتیں قطرے پلانے کے بہانے گھر میں داخل ہوئیں اور بچی کو اغواء کرکے لے گئیں دونوں عورتوں نے ماسک پہنے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ان کی شناخت نہیں ہوسکی ۔بچی کی والدہ گھر کے کام کاج میں مصروف تھی عورتیں گھر سے فوری طور پر باہر نکلی تو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ان کو لے کر رفو چکر ہوگیا ۔پولیس 15 کی کال پر موقع واردات پر پہنچی اور تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More