The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

الہ آباد، تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر بچے جاں بحق جبکہ ماں باپ زخمی

15

منگل ستمبر
19:18

الہ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) قصور دیپالپور روڈ پرموٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر اگئی جس کے نتیجہ میں 2بجے جاں بحق جبکہ ماں باپ شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواح مائی رابو کے قریب قصور دیپالپور روڈ پر شہری اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے گائوں جارہا تھا کہ راستے میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالے نے کچل دیا جس سے دو معصوم بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور ماں باپ شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 نے فسٹ ایڈ کے بعد ہسپتال ریفر کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More