The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے فری میڈیکل کیمپ سے پانچ ہزارسے زائد افرادنے استفادہ کیا … المصطفیٰ کے تعاون سے ہزارہ کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ،بہت جلد ہسپتال بھی قائم … مزید

24

المصطفیٰ کے تعاون سے ہزارہ کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ،بہت جلد ہسپتال بھی قائم کیاجائے گا،محمدحنیف گوہر

اتوار اکتوبر
16:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب کی سرپرستی میں مانسہرہ کے دیہی علاقہ ڈھوڈیال (ہزارہ یونیورسٹی) کے سامنے میںدوروزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیاگیا۔جس میں پاکستان چیمبرآف کامر س کے نائب صدرحنیف گوہر کا تعاون اوربھرپورسرپرستی حاصل تھی۔کیمپ میں25ڈاکٹروں کی ٹیم نے اپنی خدمات انجام دی۔جس جنرل اوپی ڈی ،بچوں ،آنکھوں اوردانتوں کی علاج کے حوالے سے سہولیات مہیاتھی۔ کیمپ سے پانچ ہزارسے زائد مریضوں نے استفادہ کیا۔مریضوں کو فری ادویات بھی فراہم کی گئی اورجن مریضوں کی آنکھوں کا موتیا پک چکا تھا ان کے مفت آپریشن کئے گئے اس موقع پرکورونا ایس اوپیز کا بھی خیا ل رکھا گیاتھا۔

(جاری ہے)

کیمپ میں وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے آبی ذخائرصالح محمد،صوبائی وزیر بلدیات اکبر ایوب،معروف کاروباری شخصیت محمدحنیف گوہر،محمدشکیل خان،ڈی آئی جی اورپولیس دیگر افسران نے بھی کیمپ کا دورہ کیا ۔

محمدحنیف گوہر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ ہم نے کراچی میںالمصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب سے ملاقات کی اور ایک پروگرام تشکیل دیا کہ ہزارہ کے لوگوں کی خدمت کی جائے۔کراچی سے ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل اسٹاف کی 25افرادپر مشتمل ٹیم یہاں پر آئی دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیاگیا۔ان شاء اللہ حاجی حنیف طیب کے ساتھ مل کر المصطفیٰ کے پلیٹ فارم سے اسی طرح کے مزید کیمپوں کا انعقادکیاجائیگا ۔انہوںنے بتایاکہ ڈھوڈیال میں بہت جلد المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کا ہسپتال بھی قائم کیاجائیگا۔کیمپ کے انعقادپر المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے حنیف گوہر اورشکیل خان،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف،معاونین اورالمصطفیٰ کے ذمہ داران کومبارک بادی اوران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاانہوںنے کہاکہ اتنی بڑی تعدادمیں لوگوں نے فری میڈیکل کیمپ کا رُخ کیا اس سے اندازہ تو یہ ہی ہوتا ہے کہ ڈھوڈیال اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے لوگوں کو صحت کے حوالے سے کافی مسائل کا سامناہے ۔ تعلیم ،صحت ودیگر سماجی سرگرمیوں اورعوام کے درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے المصطفیٰ اپنا کرداراداکرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More