The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اللہ کا شکر ہے ہمارے بچے درسگاہوں میں واپس پہنچے ، فواد چوہدری … تعلیم کے تمام وزرا ، حکومتی ارباب اختیار کا شکریہ ، وفاقی وزیت سائنس اینڈ تیکنالوجی کا ٹویٹ

4

تعلیم کے تمام وزرا ، حکومتی ارباب اختیار کا شکریہ ، وفاقی وزیت سائنس اینڈ تیکنالوجی کا ٹویٹ

Sajid Ali ساجد علی
منگل ستمبر
10:56

اللہ کا شکر ہے ہمارے بچے درسگاہوں میں واپس پہنچے ، فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء) اسکول کھلنے پر حکومتی وزرا بھی اللہ کا شکر ادا کرنے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ آج ہمارے بچے درسگاہوں میں واپس پہنچے ، وبا ایسی خوفناک تھی کہ اسکول کا پہلا دن آنے میں مہینے لگ گئے ۔ کورونا کے بعد اسکولز دوبارہ کھلنے پر فواد چوہدہے ری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وبا ایسی ہی خوفناک تھی کہ اسکول کا پہلا دن آنے میں مہینے لگ گئے ، لیکن اللہ کا شکر ہے کہ آج ہمارے بچے درسگاہوں میں واپس پہنچے ، جس پر تعلیم کے تمام وزرا ، حکومتی ارباب اختیار کا شکریہ ، جنہوں نے تمام تدابیر کو ملحوظ رکھتے ہوئےفیصلے کیے ، خدا سب کے بچوں کو لمبی عمر اور قسمت دے ۔

(جاری ہے)

 
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بندکردیے گئے تھے ، جو آج 6 ماہ بعد دوبارہ کھل گئے ہیں ، جہاں ملک بھر میں میٹرک اور انٹر کی کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ یونیورسٹیوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو چکی ہیں ، کورونا کی وجہ سے بچوں اور اساتذہ کیلئے فیس ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے ، بچوں کے درمیان مناسب فاصلہ بھی برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ جگہ جگہ کوروناسے بچاؤکی ہدایات بھی آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور تمام سی ای اوز اسکولز میں ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے ذمہ دار ہوں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ طلبا کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، گروپ اے، کی کلاسیں سوموار، بدھ اور جمعہ کو ہونگی اور گروپ بی کی کلاسیں منگل، جمعرات اور ہفتہ کو ہوں گی ۔ 23ستمبرسے چھٹی ، ساتویں اورآٹھویں جماعتوں کا تدریس کاعمل بحال ہوگا جبکہ 30ستمبرسے پرائمری کلاسیں بھی شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More