The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

الخدمت فائونڈیشن کے رازی ہسپتال اسلام آباد کے آئی سی یو وارڈ کا افتتاح

6

منگل ستمبر
19:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) الخدمت فائونڈیشن کے رازی ہسپتال اسلام آباد کے آئی سی یو وارڈ کا افتتاح کر دیا گیا۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمان ، وائس چیئرمین الخدمت ہیلتھ فائونڈیشن نے الخدمت رازی ہسپتال کے آئی سی یو واڑ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں حامد اطہر ملک، صدر الخدمت فائونڈیشن ، سیکرٹری جنرل الطاف شیر ،ایم ایس ڈاکٹر افتخار برنی معززین علاقہ،سٹاف رازی ہسپتال اور الخدمت کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر حفیظ الرحمان کا کہنا تھاکہ الخدمت رازی ہسپتال صحت کے شعبے میں خدمت خلق کا منفرد ماڈل ہے۔ جہاں استحصال کے بغیر محض لاگت کی بنیاد پر بلا تفریق ہر خاص و عام کو صحت کی سپیشلائزڈ سہولتیں بالخصوص این آئی سی یو کی سہولت اعلی معیار پر فراہم کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت رازی ہسپتال میں امراض نسواں، زچہ بچہ،ذبابطیس،امراض جلد، امراض قلب، امراض اطفال، امراض چشم، نفسیاتی امراض، ناک کان حلق کے امراض، جنرل سرجری، نیورو سرجری، امراض دنداں، امراض سینہ، جنرل میڈیسن، ہڈی جوڑ، امراض معدہ و جگراور امراض غدودکا بہترین علاج کی جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت عامہ میں الخدمت فائونڈیشن 44ہسپتال،66 میڈیکل سینٹرز، 116 کلیکشن سینٹرز، 286 ایمبولینسز، 44 فارمیسیزکے ساتھ اپنی خدمات سرابجام دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More