The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

الحمرا میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے سپرے،الحمرا آنے والے افراد کو مثالی ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ثمن رائے

15

پیر ستمبر
22:20

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے کہا ہے کہ ادب وثقافت کے میدان میں الحمرا بین الاقوامی شناخت رکھتا ہے،یہ ادارہ معاشرہ میں مثبت رویوں کو رواج دینے کی بھاری ذمہ داری ادا کر رہا ہے،یہاں آنے والے افراد کو مثالی ماحول کی فراہمی پر کسی صورت سمجھوتہ کیا نہیں جاتا اورروزانہ صفائی کی چیکنگ کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر ڈینگی ڈے منانے پرالحمرا کے تمام ہالز،لان،ادبی بیٹھک،الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس،سٹوڈیو، آرکائیو ودیگر شعبوں کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کا مکمل جائزہ لیا گیا۔الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں بھی الحمرا میوزیم، اوپن ائیر،کلاس رومز میںڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری،ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیو محمد عارف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل کی زیر نگرانی سپرے کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More