The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

الحمد کالونی نیلم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں گیس پائپ لائن کی تنصیب کا آغاز … وزیر ہائوسنگ میاں محمودالرشیدنے افتتاح کیا، دوہزار سے زائد گھر مستفید ہوں گے ایک ہزار میٹر … مزید

7

وزیر ہائوسنگ میاں محمودالرشیدنے افتتاح کیا، دوہزار سے زائد گھر مستفید ہوں گے
ایک ہزار میٹر پائپ لائن بچھائی جائے گی، مکینوں کا میاں محمودالرشید سے اظہارتشکر

منگل ستمبر
16:57

الحمد کالونی نیلم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں گیس پائپ لائن کی تنصیب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) وزیر ہائوسنگ میاں محمودالرشید نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کو بہترین شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمد کالونی نیلم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں گیس پائپ لائن کی تنصیب کے افتتاح کے موقع پر کیا۔پی ٹی آئی رہنما ذیشان صدیقی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔میاں محمودالرشید نے کہاکہ الحمد کالونی میں ایک ہزار میٹر گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی جس سے علا قے کے دوہزار سے زائد گھر مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ الحمدکالونی نیلم بلاک میں گیس پائپ لائن فرسودہ ہوگئی تھی جس سے مکینوں کو گیس کے کم پریشر کا مسئلہ درپیش رہتا تھا اب پرانی ایک انچ کی پائپ لائن کی جگہ دو انچ کی لائن بچھائی جا رہی ہے جس سے گیس کے کم پریشر کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

الحمد کالونی کے مکینوں نے گیس لائن کی تنصیب پر میاں محمود الرشید سے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہاکہ میاں محمود الرشید نے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کر ائے ہیں۔میاں محمودالرشید نے کہاکہ وہ علاقے کے مکینوں کے اعتماد پر ہمیشہ پورا اتریں گے اور ماضی کی طرح اب بھی حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More