The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

الحمد و للہ 2005ء سے لے کر اس وقت تک ہزاروں مریضوں کو فری بلڈ ڈونیشن کر چکے ہیں‘ڈاکٹر ملک محمد رفیق شاہین

5

جمعرات ستمبر
16:08

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) چیئر مین ایس اینڈ ایس فری بلڈ ڈونیشن کھوئی رٹہ سیری ہومیو ڈاکٹر ملک محمد شفیق شاہین نے کھوئی رٹہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا الحمد و للہ 2005ء سے لے کر اس وقت تک ہزاروں مریضوں کو فری بلڈ ڈونیشن کر چکے ہیںیہ سب وادی بناہ کھوئی رٹہ کے جوانوں کا جذبہ اور ایثار ہے جو کہ ہمارے ساتھ ہیں اور ہماری ایک آواز پر لبیک کہتے ہیں، ہم تمام بلڈ ڈونرز کے مشکور ہیں، جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا، ایم ڈی شفا ء کلینکل لیب کھوئی رٹہ ہومیو ڈاکٹر ملک محمد شفیق شاہین نے کہا کہ الحمدو للہ ہر مہینے 10 ہزار سے 15 ہزار غریب مریض جو بلڈ ٹیسٹ کے پیسے نہیں دے سکتے اُن کے بلڈ ٹیسٹ بھی فری کرتے ہیں، جن کے جملہ اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں جس کے لیئے مخیر حضرات سے کبھی بھی فنڈنگ نہ لی ہے اور یہ سب ہم انسانیت کی خاطر کر رہے ہیں بلڈ دینا سب سے بڑا صدقہ ہے اس سے بڑ ھ کر کوئی دنیا میں کوئی بڑا صدقہ نہیں کچھ ڈونر ز ایسے بھی ہیں جو 30، 30 دفعہ بلڈ دے چکے ہیں، اور کچھ ایسے بھی ہیں جو ہر تین ماہ بعد خود آ کر بلڈ دے جاتے ہیں، یہ ہمارے لیئے باعث فخر ہے اور رب العزت کا خصوصی کرم ہے کہ لوگ ہم پر اعتماد کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

آج بھی اُن کی صحت اُسی طرح برقرار ہے۔ بلڈ دینے کے بہت بڑے فوائد ہیں۔ یہ وہی انسان جانتا ہے، جو بلڈ ڈونیشن کرتا ہے۔ ملک شفیق نے کہا کہ جب تک ہماری زندگی ہے، یہ کام رضا الہیٰ کے لیئے جاری و ساری رہے گا۔ ہمارے نوجوانوں میں ایثار کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے، ہمارے پیارے آقا ؐ نے انسانیت کا درس دیا ہے، اس پر چل کر دنیا اور آخرت میں بھلائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو ہم فری بلڈ ڈونیشن اور فری ٹیسٹ کر رہے ہیں، اس میں خصوصی تعاون ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہاسپتال کھوئی رٹہ ڈاکٹر محمد زبیر مغل، ڈائیریکٹر شفاء سرجیکل اینڈ چلڈرن ہاسپتال کھوئی رٹہ ڈاکٹر محمد زاہد اقبال راجہ کا خصوصی تعاون ہے، ہم ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیںہم فری خون مہیا کر رہے ہیں ہم کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ ہم نے آج تک کسی سے کوئی اجرت نہ لی ہے۔اور ہم فری بلڈ مہیا کر رہے ہیں، ہم نوجوانوں کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے عرصہ 15 سال سے ہمارا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھیلسیمیا کے کچھ ایسے بچے بھی ہیں، جن کو ہم اب تک 300 سے 400 تک بلڈ بیگ دے چکے ہیں، جو آج بھی جاری و ساری ہے۔ ملک شفیق صاحب مزید کہا کہ فری بلڈ کے حصول کے لیئے پوری ویلی میں فری بلڈ گروپینگ کیمپ لگائے، لوگوں میں آگاہی دی، جس پر ان گنت نوجوانوں نے لبیک کہا، آج مختلف تنظیمیں بلڈ کے حوالہ سے کام کر رہی ہیں، جس کا سہرا ہماری تنظیم کو جاتا ہے، ملک شفیق صاحب نے کہا کہ میں تمام تنظیموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں آؤ نیکی کی طرف، اور کچھ ایسا کر جاؤ کہ رہتی دنیا میں تمہارا نام اچھے لوگوں میں یاد کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More