The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اقراء عزیز نے شوہر پر تنقید کرنے والے صارف کو کھری کھری سنادیں

7

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) اداکارہ اقراء عزیز نے شوہر یاسر حسین پر تنقید کرنے والے صارف کو کھری کھری سنادیں ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھاکہ وہ اپنے شوہر کو سجھائیں کہ سستی شہرت کے لئے ترکی کے ڈراموں پر تنقید نہ کریں اور کچھ کرکے بھی دکھائیں ، جس پر اداکارہ نے جوابا لکھا کہ ہمارے ملک میں ایک ماں کو اس کے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور آپ ابھی تک ترکی کے ڈراموں کی بحث میں لگے ہوئے ہیں ، حالات کو دیکھتے ہوئے کچھ شرم ہی محسوس کرلیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More