The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اقدارِ آزادی، احترامِ انسانی حقوق، مقررہ وقت پر انعقادِ انتخابات اور ووٹرز کا شفاف طریقے کے تحت انتخاب کرنا اجزاء ِ جمہوریت ہیں،بلاول بھٹو زر داری … پیپلز پارٹی جمہوریت … مزید

7

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہاہے کہ اقدارِ آزادی، احترامِ انسانی حقوق، مقررہ وقت پر انعقادِ انتخابات اور ووٹرز کا شفاف طریقے کے تحت انتخاب کرنا اجزاء ِ جمہوریت ہیں،پیپلز پارٹی دیگر جمہوریت پسند جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ جمہوریت کو مضبوط بنانا ہر قوم کی انفرادی ذمیداری کے ساتھ ساتھ یہ جمہوریت پسند دنیا کی اجتماعی ذمہ داری بھی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اقوام متحدہ کے اٴْس بیان کی تائید کرتا ہوں، جس میں جمہوریت کے لازم عناصر کی نشاندھی کی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ اقدارِ آزادی، احترامِ انسانی حقوق، مقررہ وقت پر انعقادِ انتخابات اور ووٹرز کا شفاف طریقے کے تحت انتخاب کرنا اجزاء ِ جمہوریت ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قائداعظم کی رحلت کے بعد جمہوریت پسند اور آمریت پسند قوتوں کے درمیان شروع ہونے والی لڑائی تاحال جاری ہے،اس لڑائی کے دوران شہید بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور دیگر لوگوں نے جمہوریت اور انسانی حقوق کے لئے اپنی جانیں دیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے جمہوریت پسند کارکنان پر آمروں اور ان کی کٹھ پتلیوں کی جانب سے ظلم کے پہاڑ گرائے گئے۔ انہوں نے کہاکہ کارکنان کو سزائے موت، قیدِ تنہائی، اذیتوں، کوڑے، طویل عرصے تک قید و بند اور جھوٹے مقدمات کا سامنا کرنا پڑالیکن وہ کارکنان عوام کے جمہوری اور انسانی حقوق پر کبھی مصلحت کا شکار نہیں ہوئے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جمہوریت کے لئے پاکستانیوں نے جدوجہد اور اس کے حصول کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مذکورہ جدوجہد و قربانیاں جمہوری نظام کے لئے عصرِ رواں کی جدوجہدوں میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے پاکستان کے عوام کو پہلا متفقہ آئین دیا،انہوںنے کہاکہ ملک میں پہلی بار براہ راست منتخب ہونے والا وزیر اعظم شہید بھٹو اور عالم اسلام کی پہلی منتخب وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو دیئے۔انہوںنے کہاکہ صدر آصف زرداری کی زیرِ قیادت ایک جمہوری حکومت نے ملک میں پہلی بار اپنی مدت پوری کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی دیگر جمہوریت پسند جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی کیونکہ ایک مضبوط جمہوریت ہی مضبوط پاکستان کی واحد ضمانت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ انتقامی کاروائیوں، دہونس دھمکیوں اور جھوٹے مقدمات ہماری پارٹی اور دیگر جمہورییت پسند قوتوں روک نہیں سکتیں،یہ ظلم و جبر ہمیں اپنے اٴْن جمہوریت پسند قائدین کا مشن کو پورا کرنے سے روک نہیں سکتے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہمارے اٴْن قائدین کا مشن جنہوں نے جام شہادت تو قبول کیا لیکن ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More