The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

افواج پاکستان اور ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف نواز شریف کا بیانیہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور شرمناک ہے، داکٹرفاروق ستار … آئین اور ریاست کے تمام اداروں کے وقار کا قیام … مزید

8


Live Updates

آئین اور ریاست کے تمام اداروں کے وقار کا قیام ہی ملکی استحکام کی ضمانت ہے، تنظیم ایم کیوایم پاکستان بحالی کے سربراہ کی گفتگو

اتوار اکتوبر
15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) تنظیم ایم کیوایم پاکستان بحالی کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے بیانیہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ افواج پاکستان اور ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کا بیانیہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور شرمناک ہے،آئین اور ریاست کے تمام اداروں کے وقار کا قیام ہی ملکی استحکام کی ضمانت ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کی افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پاکستان کی سلامتی پر سمجھوتا ہے۔اتوارکو جاری بیان میں ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاکہ جب بانی ایم کیو ایم کی طرف سے ایسا بیان آیا تو مجھ سمیت تمام اراکین ایم کیو ایم نے ملکی سلامتی کیلئے اسکی مذمت کرتے ہوئے لاتعلقی کا اظہار کیا۔اراکین مسلم لیگ ن کی جانب سے اس وقت ہمارے اس فیصلے کو بے حد سراہا گیا۔لندن سے مسلم لیگ ن کے بانی کی طرف سے افواج پاکستان اور ملک کے خلاف بیان پر اراکین مسلم لیگ ن کی طرف سے کیا فیصلہ کیا جاتا ہے اسکا مجھے انتظار ہے۔



اپوزیشن اتحاد کی تحریک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More