The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار پاکستان کے تین روزہ دورے پر(پرسوں)اسلام آباد پہنچیں گے

19

ہفتہ اکتوبر
22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ انجینئر گلبدین حکمت یار پاکستان کے تین روزہ دورے پر (پرسوں)پیر کو اسلام اباد آئینگے۔

(جاری ہے)

افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حکمت یار صدر، وزیر اعظم، سپیکر قومی اسمبلی اور سینٹ کے چیئرمین سے ملاقاتیں کرینگے، حزب اسلامی کے ذرائع نے ’’این این ائی ’’کو بتایا کہ حکمت یار جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے بھی ملاقات کرینگے، حکمت یار کے ساتھ وفد میں حزب اسلامی کے 6 اہم رہنما بھی شامل ہونگے۔ وہ انسٹیٹیوت اف پالیسی اسٹڈییز میں ایک سیمینار سے بھی خطاب کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More