The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اعلی پائے کے ڈاکٹرز اور پروفیسرز حمزہ شہباز کا طبی معائنہ کرینگے ‘ فیاض الحسن چوہان … ن) لیگ کا حمزہ شہباز کو اتفاق ہسپتال یا رائیونڈ محل شفٹ کرنے کا مطالبہ آئین اور قانون … مزید

8

ن) لیگ کا حمزہ شہباز کو اتفاق ہسپتال یا رائیونڈ محل شفٹ کرنے کا مطالبہ آئین اور قانون کیخلاف ہے
فضل الرحمان کے دل کی بات آخر لب پر آ ہی گئی، مولانا کی منفی سوچ اور فکر قوم کے سامنے آشکار ہو گئی‘وزیر اطلاعات

پیر ستمبر
15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) سیاست کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، حمزہ کے علاج کیلئے 3 رکنی میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا، ان کا علاج سرکاری ہسپتال میں ہوگا،مولانا فضل الرحمان کے دل کی بات آخر لب پر آ ہی گئی۔اپنے بیان میں ا نہوں نے کہا کہ اعلی پائے کے ڈاکٹرز اور پروفیسرز حمزہ شہباز کا مکمل طبی معائنہ کریں گے، اس کے بعد حمزہ شہباز کو کسی سرکاری ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، (ن) لیگ کا حمزہ شہباز کو اتفاق ہسپتال یا رائیونڈ محل شفٹ کرنے کا مطالبہ آئین اور قانون کے خلاف ہے، حمزہ شہباز کو مکمل نگہداشت فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دل کی بات آخر لب پر آ ہی گئی، مولانا کہتے ہیں اے پی سی طے کرے سارا حلوہ حکومت کھائے گی یا ہمیں حصہ دیا جائے گا، مولانا کی منفی سوچ اور فکر قوم کے سامنے آشکار ہو گئی، مولانا قوم کی دولت اور ملکی خزانے کو ہمیشہ حلوہ سمجھتے رہے ہیں، حلوائی کی دکان پر نانا جی کی فاتحہ کے مصداق آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن نے عشروں ملک کو لوٹا، اپوزیشن یاد رکھے عمران خان نہ خود کرپشن کرتے ہیں نہ کسی دوسرے کو کھانے دیتے ہیں، عمران خان ریاست کے خزانے کے امین ہیں خیانت نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More