The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اعلی تعلیم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ، پاکستان کے نوجوان اعلی تحقیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں ، صاحبزادہ حسن اطہر ہاشمی … معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی سے ہی نوجوان … مزید

15

معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی سے ہی نوجوان نسل کو ملک و قوم کا مفید شہری بنایا جاسکتا ہے جس کیلئے نجی شعبہ حکومت کوہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے، خطاب

منگل ستمبر
14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) ماہر تعلیم و ڈائریکٹرویڑن اکیڈمی علی پور صاحبزادہ حسن اطہر ہاشمی نے کہا ہے کہ اعلی تعلیم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ، پاکستان کے نوجوان اعلی تحقیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں ، معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی سے ہی نوجوان نسل کو ملک و قوم کا مفید شہری بنایا جاسکتا ہے جس کیلئے نجی شعبہ حکومت کوہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔وہ ویژن اکیڈمی کی لاک ڈاؤن کے بعد دوبارہ کھلنے کے موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں اساتذہ، طلباء اور والدین نے شرکت کی. صاحبزادہ حسن اطہر نے کہا کہ تعلیم کے بغیرقوموں کی برداری میں نمایاں مقام حاصل نہیں ہوسکتا اورفروغ تعلیم سے ہی ملک کا مستقبل سنوارا جا سکتا ہے اسی جذبے سے اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے انہوں نے شاندار نتائج اور تعلیمی روایات پر اکیڈمی انتظامیہ اور فکلیٹی ممبران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ویژن اکیڈمی سے فارغ التحصیل طلبائ پاکستان اور دنیا بھر میں اعلی خدمات سر انجام دے دے رہے ہیں اوراپنی محنت اور قابلیت کے بل بوتے پر اس ادارے سے وابستہ طلباء نے تعلیمی شعبے میں اعلی مقام حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More