The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اطالوی قونصل جنرل اینا روفینو کی پاکستان چھوڑنے سے قبل وزیر ثقافت سردار شاہ سے الوداعی ملاقات

11

منگل ستمبر
20:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) کراچی میں تعینات اٹلی کی قونصل جنرل اینا روفینونے وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔اٹلی کی قونصل جنرل اینا روفینو نے اپنی نئی اسائنمنٹ افریقی ملک کیمیرون روانہ ہونے سے پہلے سندھ کے وزیر ثقافت سے الوداعی ملاقات کی اور محکمہ ثقافت کی طرف سے مختلف منصوبوں پر ملکر کام کرنے اور اٹالین مشن کے ساتھ مکمل تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر محکمے کے سیکریٹری غلام اکبر لغاری اور ڈی جی اینٹی کوئٹیز منظور کناسرو اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ بھی موجود تھی.۔قونصل جنرل اینا روفینو نے سردار شاہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ ملکر کام کرکے بہت اچھا لگا, سندھ پاکستان مجھے میرے اپنے وطن جیسا محسوس ہوا اور یہاں جیسی مہمانوازی پوری دنیا میں نہیں دیکھی.۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ ثقافت و نوادرات کی شراکت سے مختلف منصوبوں پر کامیابی کے ساتھ کام کیا۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ دیگر شعبہ جات کے علاوہ بالخصوص بھنبور میں کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور وہاں سے آئوری کی سب سے بڑی ورکشاپ کی دریافت ہماری سب سے بڑی مشترکہ کامیابی تھی۔وزیر ثقافت،سیاحت و نوادرات سید سردار علی شاہ نے کہا کہ اٹلی اور سندھ کے مابین ثقافت اور آرکیالاجی کے شعبوں میں دیرینہ روابط قائم ہیں اور آپ کے آنے سے اس میں مزید بہتری آئی اور ہمارے مشترکہ پروجیکٹس آپ کی ذاتی دلچسپی کے باعث بہتر انداز میں تکمیل پائے۔دونوں رہنماؤں نے ثقافت،سیاحت و نوادرات کے شعبوں سمیت دیگر مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر ثقافت سردار شاہ نے رخصت ہونے والی اٹالین قونصل جنرل کو سندھ کے ثقافتی تحائف اجرک و چادر اور محکمے کی طرف سے شائع کردہ کتب کے تحفے دیئے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More