The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اشیائے ضروریہ کے سرکاری طور پر مقررکردہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمدکرایاجارہاہے، ڈپٹی کمشنر

7

بدھ ستمبر
17:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) : ڈپٹی کمشنرمحمد علی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی اشیائے ضروریہ کے سرکاری طور پر مقررکردہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کرایاجارہاہے اس ضمن میں قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کے منفی رحجان کی حوصلہ شکنی بھی جاری ہے لہذا دکاندار صارفین سے طے شدہ قیمتیں ہی وصول کریں۔ انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عبدالرحمان،ڈی اوانڈسٹریزشہبازاحمد،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر علی عمران،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدرعلی اوردیگر افسران کے علاوہ تاجر تنظیموں کے نمائندے اورصارفین کے نمائندے بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران بعض اشیائے ضروریہ کی موجودہ بازاری قیمتوں اور ان کی دستیابی کے نرخوں کے اتار چڑھاؤ کا جائزہ لیا گیا اور ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تھوک وپرچون فروشوں،دکانداروں وتاجروں اور صارفین کی مشاورت سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا ہر پندرہ دن بعدازسرنو جائزہ لینے کا مقصد قیمتوں میں ہونے والی کمی کے ثمرات عام صارفین تک پہنچانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مارکیٹوں وبازاروں کی باقاعدگی سے انسپکشنزکرنے کی تاکید کی گئی ہے لہذا دکاندار تعاون جاری رکھیں۔اجلاس کے دوران تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More