The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اشیاء خوردنوش کی قیمتیں مقرر ، نرخ نامہ جاری

25

ہفتہ اکتوبر
17:18

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبد? کی زیر صدارت اجلاس میں اشیائ خوردنوش کی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں جس کا نرخ نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز و تحصیلداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بازاروں کا دورہ کرکے نرخ نامے پر سختی سے عمل کروائیں جبکہ من پسند نرخ وصول کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔ انہوں نے بیورو آف سپلائیز اینڈ پرائیس کے افسران کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیادوں پر اشیائ خوردنوش کی قیمتوں کا جائزہ لیکر رپورٹ فراہم کریں تا کہ ریٹ لسٹ میں ضرورت کے مطابق ردوبدل کیا جاسکے۔ اجلاس کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اشیائ خوردنوش کی مقرر کردہ قیمتیں کچھ اس طرح ہیں۔

(جاری ہے)

دال چنا پنجاب 130 روپے فی کلو، دال چنا سندھ 115 روپے، دال مونگ دھلی ہوئے (ای) 240 روپے، دال مونگ دھلی ہوئی (بی) 220 روپے، دال مسور دھلی ہوئی 140روپے، دال ماش بابت 230روپے، دال مونگ ثابت 205 روپے، دال مٹر 85 روپے، چھولے (8 ایم ایم) 120روپے، چھولے (9 ایم ایم) 125 روپے، چھولے (12 ایم ایم) 140 روپے، چھولے ثابت برما 100 روپے، سفید لوبیا 165 روپے، لال لوبیا 250 روپے، ثابت مونگ 200 روپے، مونگ پشاوری 230 روپے، شکر 110 روپے، گڑ 100 روپے، چاول کرنل پنجاب 150 روپے، چاول کرنل سندھ 130 روپے، چاول 86 (ای) 100 روپے، چاول 86 (بی) 90 روپے، چاول ٹوٹا پنجاب 90 روپے، چاول ٹوٹا 65 روپے، چاول ایری 55 روپے، آٹا اسپیشپ 48 روپے، بیسن 125 روپے، سوجی 70 روپے، میدہ 70 روپے، نمک 10 روپے، سرسوں کا تیل 200 روپے، بکرے کا گوشت 830 روپے، بچھڑے کا گوشت 450 روپے، بھینس/گائے کا گوشت 400 روپے، دود 90 روپے، دہی 115 روپے، مچھلی ڈنبھرو کلو سے چھوٹی 250 روپے، مچھلی ڈنبھرو ایک کلو سے اوپر 320 روپے، پکوڑے 200 روپے، اسپیشل مٹھائی 320 روپے، مکس مٹھائی 300 روپے اسی طرح سفید جیرا 50 گرام 30 روپے، کالی مرچ 35 روپے، بڑی الائچی 90 روپے، چھوٹی الائچی 290 روپے، دارچینی 35 روپے، لونگ 75 روپے، ہلدی 15 روپے، سوکا دھنیا ثابت 14 روپے، سوکا دھنیا پیسا ہوا 15 روپے قیمت مقرر کی گئی ہے جبکہ دودھ پتی چائے کا کپ 30 روپے، آدھا 20 روپے، نان 100 گرام والا 12 روپے اور روٹی 100 گرام والی 10 روپے ہوگی۔

خیال رہے کہ مرغی، چینی، سبزی اور فروٹ کے نرخ روزانہ کی بنیادوں پر مقرر کئے جاتے ہیں اس لئے لوگوں کو چاہیے کہ وہ خریداری کے دوران دکانداروں کے پاس موجود مارکیٹ کمیٹی کے نرخ نامے اور تاریخ کا جائزہ لیکر رقم ادا کریں۔\378

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More