The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اسکردو لینڈ سلائیڈنگ میں پاک فوج کے 4 جوان بھی شہید … شہید ہونے والے سپاہیوں میں سوناخان،آصف،ارشد اور سپاہی فاروق شامل

22

شہید ہونے والے سپاہیوں میں سوناخان،آصف،ارشد اور سپاہی فاروق شامل

اتوار اکتوبر
22:05

اسکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پیش آنے والے حادثے میں پاک فوج کے 4 جوان بھی شہید ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کے مطابق جگلوٹ اسکردو روڈ پر تنگس پری باغیچہ کے قریب بھاری لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور راولپنڈی سے اسکردو جانے والی مسافر بس بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکرکئی مسافروں سمیت پاک فوج کے 4 جوان بھی شہید ہوئے ہیں۔شہید ہونے والے سپاہیوں میں سوناخان،آصف،ارشد اور سپاہی فاروق شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی کوئیک رسپانس فورس ٹیم ایمبولینسز کے ہمرا ہ جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More