The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکارائیٹ بینک کالونی تربیلہ ڈیم (صوابی) کا دورہ … تربیلہ کے ملازمین کے تمام مسائل مل کر حل کرینگے،تربیلہ ملازمین کے بچوں کیلئے کمیونٹی سنٹر(حجرہ)،جم،کرکٹ … مزید

15

تربیلہ کے ملازمین کے تمام مسائل مل کر حل کرینگے،تربیلہ ملازمین کے بچوں کیلئے کمیونٹی سنٹر(حجرہ)،جم،کرکٹ اکیڈمی، والی بال کورٹ، بیڈمینٹن کورٹ کی منظوری دی ہے،اسد قیصرکی گفتگو

اتوار ستمبر
19:00

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے رائیٹ بینک کالونی تربیلہ ڈیم (صوابی) کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تربیلہ یونین کے حالیہ انتخابات میں نو منتخب چیئرمین آفسر خان اور ان کے پینل کے تمام عہدیداروں کو بھاری اکثریت پر یونین الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی ،موقع پر موجود شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ تربیلہ کے ملازمین کے تمام مسائل مل کر حل کرینگی,تربیلہ ملازمین کے بچوں کیلئے کمیونٹی سنٹر(حجرہ)،جم،کرکٹ اکیڈمی، والی بال کورٹ، بیڈمینٹن کورٹ کی منظوری دی ہے جس پر جلد کام شروع ہو جائیگا۔

اسپیکر نے کہا کہ حکومت پہلی مرتبہ کسانوں کی فلاح وبہبود اور شعبہ زراعت کی ترقی کے لئے اصلاحات لے کر آئی ہے۔صوابی میں پہلی مرتبہ یونیورسٹیاں، میڈیکل کالج، کالجز، اسکول، اے کیٹگری ہسپتال سمیت سپورٹس کمپلیکس اور گراونڈز قائم ہوگئے ہیں۔اس موقع پر یونین چیئرمین آفسر خان نے اپنی گروپ کی طرف سے اسپیکر اسد قیصر کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More