The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی اہلیہ و دیگر اہل خانہ کی درخواست ضمانت چیف جسٹس کو ارسال

8

منگل ستمبر
16:59

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی اہلیہ و دیگر اہل خانہ کی درخواست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی اہلیہ و دیگر اہل خانہ کی درخواست ضمانت چیف جسٹس کو ارسال کردی گئی، آغا سراج درانی کی اہلیہ و دیگر اہل خانہ کی ضمانتوں میں 5 اکٹوبر تک توسیع کردی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی اہلیہ و دیگر فیملی ممبر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، اسپیکر آغا سراج درانی کے بیٹے آغا شہباز عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس کے کے آغا نے آغا سراج درانی کی اہلیہ سمیت دیگر فیملی ممبر کی درخواستیں چیف جسٹس کو ارسال کردی درخواستوں پر اسپیشل بینچ تشکیل دینے کے بعد درخواستوں کو باقاعدہ سنا جائیگا،عدالت نے درخواستوں کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے آغا سراج درانی کی اہلیہ و دیگر فیملی ممبر کی ضمانتوں میں آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More