The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اسپیشل سیکرٹری ایگریکلچر مارکیٹنگ پنجاب وقار حسین کا حافظ آباد کا دورہ،سبزوفروٹ منڈی میں قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ

23

اتوار اکتوبر
18:15

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسپیشل سیکرٹری ایگریکلچر مارکیٹنگ پنجاب وقار حسین نے گذشتہ روز حافظ آبادکا دورہ کیاجہاں اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور وہاں پر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت گوجرانوالہ جاوید اختر پڈھیار اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قبل ازیں ضلعی افسران کے اجلاس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اسپیشل سیکرٹری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے جائزہ کے لیے بھر پور اور سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اوررواں ماہ کے دوران اب تک 225گراں فروشوں کو مجموعی طور پر 4لاکھ22ہزار5سو روپے جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ 3دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرکے اُنہیں گرفتار بھی کروایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ فروٹ، سبزی اور کریانہ کی دوکانوں پر ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کروائی گئی ہیں اور ہر دوکاندارکو پابند بنایا گیا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق ہی چیزیں فروخت کی جائیں گی۔ اسپیشل سیکرٹری نے سبزی، فروٹ منڈی اور شہر کے مختلف بازاروں میں کریانہ، پھل، سبزیوں، گوشت اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More