The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی کاروائی ،سائٹ بی کی حدود میں ڈکیتی کے دوران قتل کے ملزم کو گرفتارکرلیا

32

ہفتہ اکتوبر
22:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی کاروائی ،سائٹ بی کی حدود میں ڈکیتی کے دوران قتل کے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ایس آئی یو ذرائع کے مطابق 28ستمبر کو سائٹ کی حدود میں موبائل چھیننے کی کواردات ہوئی ،جس میں ملزمان کی فائرنگ سے شہزاد نامی شہری زخمی ہوا تھا جو کہ دوران علاج اسپتال پہنچنے پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا،ایس آئی یو نے ٹیکنالوجی اور ہیومن سورس کی مدد س ملزم کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے واردات میں ا ستعمال ہونے والی موٹر سائیکل اسلحہ برآمدہوا۔

پولیس نے مقتول سے چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کیا۔ملزم کے مطابق واردات میں اس کے ہمراہ دو ساتھی فواد اور مامے بھی موجود تھے، ملزم کے مطابق واردات کے دوران موبائل فون چھیننے کی کوشش کی اس دوران شہزاد نے مزاحمت کی،شہری کی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے وہ زخمی ہوا اور وہ فرار ہوگئے،پولیس کے مطابق ملزم نے مزید درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More