The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اسٹیٹ بینک سکیم کے تحت 6 کھرب 52 ارب روپے کے قرضے سال کیلئے موخر

11

اتوار اکتوبر
18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کی کوششوں میں اسٹیٹ بینک کی قرضہ موخرو ری شیڈول کرنے کی اسکیم کے تحت اب تک 6 کھرب 52 ارب 96 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کے قرضوں کو ایک سال کیلئے موخر کر دیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق اصل زر کی ادائیگی ایک سال کیلئے موخر کرنے کی اسکیم کے تحت 9 اکتوبر 2020 تک اسٹیٹ بینک کو 14 لاکھ، 37 ہزار 405 درخواستیں موصول ہوئیں جن کے ذمہ واجب الادا قرضہ کا حجم 24 کھرب 93 ارب 46کروڑ40 لاکھ روپے ہے، ان میں سی13لاکھ 74ہزار 324 درخواستوں کی منظوری دی گئی ہے اور 6کھرب 52 ارب 96کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کے قرضوں کو ایک سال کیلئے موخرکردیا گیا۔اسی طرح اس اسکیم کے تحت ایک کھرب 96 ارب 25 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زیادہ کے قرضوں کی ری سٹرکچرنگ،ری شیڈولنگ کی منظوری دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس اسکیم کے تحت صارف قرض کا اصل زر ایک سال موخر کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔یہ سہولت ان صارفین کیلئے ہے جن کی ادائیگی 31 دسمبر 2019 تک باقاعدہ ہوچکی ہو،قرض ادائیگی موخر کرنے پر بینک کوئی فیس یا سود چارج نہیں کریں گے۔ بینکس اس دوران صرف سود یا منافع کی وصولی کر سکیں گیجو صارفین سود یا منافع کی رقم ادا نہ کرسکیں وہ ری سٹرکچر کی درخواست کرسکتے ہیں۔ قرضوں کو موخر یا ری شیڈول کرنے سے کریڈٹ ہسٹری متاثر نہیں ہوتی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More