The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اسٹیل ٹاو ن پولیس کی کارروائی،ڈکیتی میں ملوث گروہ کے تین ارکان گرفتار،سرجانی ٹائون میں لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

13

منگل ستمبر
22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) اسٹیل ٹاو ن پولیس کی کارروائی، ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی میں ملوث گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا ،سرجانی ٹائون میں لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔۔تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹائون پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کے دوران تین ملزمان مجیب الرحمان ،خدا بخش عرف خدو اور تنویر علی ترک کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کر لئے۔پولیس کے مطابق گرفتار گروہ کا سرغنہ خدا بخش عرف خدو بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد کا رہائشی ہے۔گرفتار ملزمان نے گزشتہ ہفتے گلشن حدید میں دودھ کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کی تھی۔واردات کے دوران دکان سے لوٹے گئے موبائل فونز ملزمان سے برآمد ہوئے اورگرفتار ملزمان کو دکان کے مالک کیجانب سے شناخت کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے شہری کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 462/2020 نامعلوم صورت شناس ملزمان کیخلاف درج کیا تھا۔

پکڑا جانے والا گروہ اسٹیل ٹاو ن، لنک روڈ، بن قاسم اور شاہ لطیف میں بھی وارداتیں کرتا تھا۔ملزمان سے پولیس نے پانچ موبائل فونز اور چھینی گئی نئے ماڈل کی موٹرسائیکل تحویل میں لے لی۔ملزمان نے برآمد موبائل فونز تھانہ شاہ لطیف کے علاقے سے چھیننے کا اعتراف کیا۔گرفتار ملزمان نے دوران انٹیروگیشن نامعلوم سکیورٹی گارڈ اور چند مقامی افراد کیجانب سے ریکی کا انکشاف کیاہے۔گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ادہر سرجانی ٹا?ن میں شہریوں نے سوزوکی وین میں سوار دو ملزمان کو لوٹ مار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کے مطابق دو ملزمان فرار ہو گئے جبکہ ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More