The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری عبدالقدوس کی بازیابی کے بعد درخواست نمٹا دی

14

پیر ستمبر
17:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری عبدالقدوس کی بازیابی کے بعد درخواست ضروری ہدایات کے ساتھ نمٹا دی ہے ۔ شہری عبدالقدوس بازیاب بخیریت گھر پہنچ گیا ۔پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت سیکرٹری داخلہ اور یڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے ۔سیکرٹر ی داخلہ نے عالت کو بتایا کہ لاپتہ شہری عبدالقدوس گھر پہنچ چکا ہے ۔

(جاری ہے)

جسٹس محسن اختر کیانی نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ کو بلانے کا مقصد لاپتہ افراد کے بڑھتے مقدمات سے آگاہ کرنا تھا جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ پہلے ہی لاپتہ افراد کے واقعات پر نوٹس لے چکے ہیں جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو مجموعی صورتحال سے آگاہ کریں ،عدالتیں لوگوں کو خود جا کر بازیاب نہیں کروا سکتیں، پولیس کو ہی احکامات جاری کرنے ہیں ۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کے شہری عبدالقدوس کے ورثاء نے اس کے لاپتہ ہونے پر بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More