The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد کر دی

5

بدھ ستمبر
22:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد کر دی۔بدھ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے دو بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم جہانزیب کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمہ کی مدعیہ اور ملزم کے مابین صلح ہو گئی ہے جبکہ بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے باپ کے خلاف متاثرہ بچیوں کی ماں کی مدعیت میں تھانہ کورال میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق ملزم جہانزیب نے اپنی 15 سالہ اور 17 سالہ بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں بھی باپ کی اپنی بیٹیوں سے زیادتی ثابت ہوئی ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ یہ گھناؤنا جرم کرنے والا ضمانت کا مستحق ہے، جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ صلح کے باوجود ملزم ضمانت کا مستحق نہیں۔عدالت نے ضمانت مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو بھی مقدمہ کا جلد فیصلہ سنانے کی ہدایات جاری کردی۔قبل ازیں ٹرائل کورٹ نے بھی صلح کی بنیاد پر ملزم کی ضمانت مسترد کی تھی جس کے بعد ملزم نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More