The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اسلام آباد ہائی کورٹ نے افغان نژاد پاکستانی شہری کا قومی شناختی کارڈ کی حصول کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

11

پیر ستمبر
14:51

اسلام آباد ہائی کورٹ نے افغان نژاد پاکستانی شہری کا قومی شناختی کارڈ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے افغان نژاد پاکستانی شہری کا قومی شناختی کارڈ کی حصول کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،درخواست گزار کی جانب سے وکیل عمر گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل عمر گیلانی نے کہاکہ عدالت نے کیس پر تحریری جواب طلب کرلیئے تھے جو کہ جمع ہوچکا۔جواب میں کہاکہ سیٹیزن ایکٹ 1951 کے سیکشن 4 کے تحت پاکستان میں پیدا ہونے والا ہر بچہ پاکستانی شہریت کا حقدار ہے، جواب کے مطابق سیٹیزن ایکٹ کے تحت دشمن فوجیوں اور سفیروں کے بچوں کے لیے استثنیٰء ہے، 40 سالوں سے پاکستان میں رہائش پذیر افغان مہاجرین کے بچوں کیلئے کوئی استثنیٰء نہیں،افغان مہاجرین کے جو بچے پاکستان میں پیدا ہوئے اور یہیں بسنا چاہتے ہیں، پاکستانی شہریت موجودہ قوانین کے تحت یہاں پیدا ہوئے افغان مہاجرین کے بچوں کا حق ہے۔

(جاری ہے)

جواب میں کہاگیاکہ 2018 میں وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ میں افغان مہاجرین کو شہریت دینے کا کہا تھا، گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری دلائل طلب کئے تھے۔عدالت نے تحریری جواب عدالتی ریکارڈ پر آنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More