The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نااہلی کیس میں جواب داخل کرانے کے لیے 14 اکتوبر تک کی مہلت دے دی

8

جمعرات ستمبر
14:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کو نااہلی کیس میں جواب داخل کرانے کے لیے 14 اکتوبر تک کی مہلت دے دی۔ جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے میاں فیصل ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت دہری شہریت چھپائی۔

فیصل واوڈا کے وکیل نے استدعا کی کہ جواب داخل کرانے کے لیے 3 ہفتوں کی مہلت دی جائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اس حوالے سے الیکشن کمیشن میں بھی کوئی کارروائی زیر التوا ہے۔ جس پروفاقی وزیر کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں بھی نااہلییت کا کیس چل رہا ہے۔ عدالت نے جواب کیلئے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More