The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اسلام آباد ہائیکورٹ، پراسیکیوشن برانچ قائم کرنے کے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر دائر توہین عدالت درخواست میں چیف کمشنر کونوٹس جاری

9

بدھ ستمبر
18:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پراسیکیوشن برانچ قائم کرنے کے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر دائر توہین عدالت درخواست میں چیف کمشنرعامرعلی احمد کونوٹس جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد میں پراسیکیوشن برانچ کے قیام کے عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنے پر بار کے صدر ظفر کھوکھر کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے شعیب شاہین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ عدالت نے 14 مارچ کے فیصلے میں چیف کمشنر کو 60 دنوں میں پراسیکیوشن برانچ کے قیام اور اس میں تعیناتیاں کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More