The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اسلام آباد ہائیکورٹ، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور پاکستانی شہری کی قومی شناختی کارڈ کی حصول کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

4

پیر ستمبر
17:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور پاکستانی شہری کی قومی شناختی کارڈ کی حصول کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے وکیل عمر گیلانی عدالت میں پیش ہوئے اور بتایاکہ عدالت نے کیس پر تحریری جواب طلب کرلئے تھے جو کہ جمع ہوچکا،سیٹیزن ایکٹ 1951 کے سیکشن 4 کے تحت پاکستان میں پیدا ہونے والا ہر بچہ پاکستانی شہریت کا حقدار ہے، سیٹیزن ایکٹ کے تحت دشمن فوجیوں اور سفیروں کے بچوں کے لیے استثنٰی ہے،40 برسوں سے پاکستان میں رہائش پذیر افغان مہاجرین کے بچوں کے لیے کوئی استثنیٰ نہیں، افغان مہاجرین کے جو بچے پاکستان میں پیدا ہوئے اور یہیں بسنا چاہتے ہیں، پاکستانی شہریت موجودہ قوانین کے تحت یہاں پیدا ہونے والے افغان مہاجرین کے بچوں کا حق ہے،گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری دلائل طلب کئے تھے،عدالت نے تحریری جواب عدالتی ریکارڈ پر آنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More