The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اسلام آباد کے نئے ماسٹر پلان کے لئے کنسلٹنٹ کا تقرر جلد کر دیا جائے گا ، ایک سال میں نظرثانی کا کام مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی دارالحکومت میں گرین بیلٹس پر تعمیرات کی اجازت … مزید

6

وزیر مملکت پارلیمانی امور کا ایوان بالا میں سینیٹر بہرہ مند تنگی کے سوال کاجواب

بدھ ستمبر
15:30

اسلام آباد کے نئے ماسٹر پلان کے لئے کنسلٹنٹ کا تقرر جلد کر دیا جائے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے نئے ماسٹر پلان کے لئے کنسلٹنٹ کا تقرر جلد کر دیا جائے گا اور ایک سال میں نظرثانی کا کام مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی دارالحکومت میں گرین بیلٹس پر تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر بہرہ مند تنگی کے سوال کے جواب میں وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے بتایا کہ اسلام آباد کا ماسٹر پلان پر برسوں سے نظرثانی نہیں کی گئی، حکومت نے اس سلسلے میں عمل کا آغاز کیا، اس سلسلے میں کابینہ میں فیصلہ ہوا جبکہ کنسلٹنٹ آ جائے گا، ایک سال کے اندر نظرثانی کا کام مکمل کر لیا جائے گا، کابینہ نے کل گرین بیلٹ پر بنائے جانے والی اسلام آباد کی جیل کی تعمیر روکنے کا بھی حکم دیا ہے اور گرین بیلٹس پر کوئی تعمیر نہیں کی جائے گی، جو کام برسوں میں نہیں ہوئے وہ موجودہ حکومت کرے گی۔

سینیٹر عتیق شیخ کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ماسٹر پلان ایسا بنایا جائے گا جو آئندہ کئی سالوں کی ضرورت پورا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More