The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اسلام آباد کے دیہی علاقہ جات روات، ترنول اور ترامڑی میں فوری طور پر بڑے سرکاری ہسپتالوں کا قیام عمل میں لایا جائے،نصرالله رندھاوا

10

منگل ستمبر
20:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصرالله رندھاوا نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقہ جات روات، ترنول اور ترامڑی میں فوری طور پر بڑے سرکاری ہسپتالوں کا قیام عمل میں لایا جائے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پریشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی زون 2 کے اجتماع ارکان سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ناظم زون قاری نور رحمن نے بھی خطاب کیا۔ نصرالله رندھاوا نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقہ جات روات، ترنول اور ترامڑی میں فوری طور پر بڑے سرکاری ہسپتالوں کا قیام عمل میں لایا جائے جبکہ بہارہ کہو میں زیر تعمیر ہسپتال کے کام کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے ہر سیکٹر میں بنیادی مرکز صحت بنایا جائے جبکہ پمز، پولی کلینک، سی ڈی اے اور این آئی ایچ کے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائے تاکہ بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More