The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اسلام آباد :پولیس کی کارروائی ،بڑی تعداد میں شراب برآمد ،2 ملزم گرفتار،2 فرار … شہریوں کو کسی صورت جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، عامر ذوالفقار … مزید

10

شہریوں کو کسی صورت جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، عامر ذوالفقار

منگل ستمبر
20:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) وفاقی دارلحکومت میں بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کو کسی صورت جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا اور نہ ہی پولیس کی جانب سے سستی برداشت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

آئی جی کی ہدایت کی روشنی میں ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی احکامات پر تھانہ شالیمار پولیس کی شراب فروش کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ شراب ڈیلر ملک ساغر کی خفیہ رہائش گاہ ایف الیون میں چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں امپورٹیڈ شراب کی بوتلز و بیئر برآمدکر لیںاور شراب کی سپلائی کے لیے استعمال کی جانے والی دو گاڑیاں ایک موٹر سائیکل اور پسٹل 38 بور معہ روند قبضہ میں لے لیں۔

گرفتار ملزمان میں مبین اور ساجد محمود شامل جبکہ ملک ساغر اپنے ایک ملازم کے ساتھ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More