The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی HID/LED لائٹس اور ہائی بیم استعمال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی مزید سخت ،رواں سال میں1,728 گاڑیوں کو ٹکٹس جاری

2

بدھ ستمبر
19:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس کا HID/LED لائٹس اور ہائی بیم استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی مزید سخت ،رواں سال میں1,728 گاڑیوں کو ٹکٹس جاری ،HID/LED لائٹس اتار دی جائیں، نائٹ شفٹ انچارج کو تمام مین روڈز، ایکسپریس ہائی وے، سری نگر وی( کشمیر ہائی وی)، مارگلہ روڈ، آئی جے پی روڈ، مری روڈ، سیونتھ ایونیو، نانتھ ایونیو پر ناکہ جات لگائیں، ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا ہے کہ ایجوکیشن ونگ عوام کو آگاہی فراہم کرے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کرے۔ FM/ITPریڈیو92.4 نے HID/LED لائٹس کے نقصانات و خطرات کے متلعق خصوصی نشریات کااہتمام کیا گیا، شہریوں سے اپیل ہے کہ حادثات سے محفوظ رہنے کے لیے HID/LED لائٹس کا استعمال بند کر دیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کو حادثات سے محفوظ رکھنے اور روڈ سیفٹی کے قوانین کو مدنظررکھتے ہوئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نی HID/LED ہائی بیم لائٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی سخت کی جا رہی ہے ایس ایس پی ٹریفک کی خصوصی ہدایت پر سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں، جب کہ تمام بڑی شاہراوں ایکسپریس وے، سری نگر وے (کشمیر ہائی وی)، مارگلہ روڈ، آئی جے پی روڈ، مری روڈ، سیونتھ ایونیو، نانتھ ایونیو پر خصوصی ناکہ جات بھی لگائے گئے ہیں، نائٹ شفٹ انچارج اپنی نگرانی میں قانونی کاروائی کر رہے ہیںایجوکیشن ونگ روزانہ کی بنیاد پر HID/LED لائٹس کے خطرات و نقصانات کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کر رہا ہے آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4 پر بھی خصوصی تشریات کا اہتمام کیا گیا جس کے ذریعیHID/LED لائٹس کے نقصانات کے متعلق عوام کو مطلع کر رہے ہیں ایس ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی اور دوسروں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے HID/LED لائٹس کا استعمال بند کر دیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More