The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اسلام آباد جنوبی ایشیا کا پہلا شہر ہوگا جہاں ماحولیاتی نقصانات میں کمی کے لئے الیکٹرک بسیں چلیں گی، ایندھن پر اٹھنے والے حکومتی اخراجات میں بھی کمی آئے گی … وفاقی وزیر … مزید

14

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

منگل ستمبر
23:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اسلام آباد جنوبی ایشیا کا پہلا شہر ہوگا جہاں ماحولیاتی نقصانات میں کمی کے لئے الیکٹرک بسیں چلیں گی اور اس سے ایندھن پر اٹھنے والے حکومتی اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سخت قوانین پر عمل درآمد سے ملک میں جرائم کی شرح میں کمی لائی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے خواتین سے زیادتی کے کیسز میں ملوث مجرموں کی سزا کی سست شرح پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکثر ایسے واقعات کی اطلاع نہیں دی جاتی، اپوزیشن جماعتوں کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے پی پی پی کو اندرون سندھ تک محدود کردیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے کارکن پارٹی اختلافات کے باعث اپنی قیادت کو سمجھنے سے قاصر ہیں، چوہدری فواد حسین نے کہا کہ جے یو آئی کے رہمنا مولانا فضل الرحمان کے پاس مدرسے کے بچوں کے سوا کچھ نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More