The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اسلام آبادہائیکورٹ نے لال مسجد بندش معاملے پرپولیس رپورٹ جمع ہونے پر سماعت ملتوی کردی

8

پیر ستمبر
17:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے لال مسجد کی بندش کے خلاف درخواست میں پولیس رپورٹ جمع ہوجانے پر سماعت ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل طارق اسد خرابی صحت کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ آبپارہ نے لال مسجد کی بندش کے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایاکہ لال مسجد معمول کے مطابق کھلی ہوئی ہے،لال مسجد میں پانچ وقت کی نماز اور جمعہ معمول کے مطابق ہو رہا ہے،اگر کوئی جلوس یا مظاہرہ وغیرہ ہو تو اس صورت میں لال مسجد اور اطراف کی سڑکیں بند کی جاتی ہیں،عدالت نے مزید سماعت اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More